بھوپال11اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش کے سنگرولی ضلع میں گزشتہ رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریختر پیمانہ پر زلزلے کی شدت 4.6 درج کی گئی۔زلزلہ کے جھٹکوں سے خوفز دہ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، مگر اس میں کسی طرح کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے بدھ کو فراہم کردہ معلومات کے مطابق، منگل کی رات تقریبا 7.44 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ مقامی لوگوں نے جیسے ہی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے، وہ گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں صاف نظر آ رہا ہے کہ سڑک پر کھڑی موٹر سائیکلوں اچانک ہلنے لگتی ہے، لوگ گھروں اور دکانوں سے دوڑ کر باہر نکلتے نظر آ رہے ہیں اور بھگدڑ سی مچی ہوئی ہے ۔ علاوہ ازیں کئی عمارتوں میں بھی شگاف آگیا ہے ۔